4گھروں،4دکانوں،فارم ہائوس کاصفایا،6موٹر سائیکلیں غائب

 4گھروں،4دکانوں،فارم ہائوس کاصفایا،6موٹر سائیکلیں غائب

رضیہ بی بی ، قاسم علی ، اقبال ،کاشف اقبال ، رفیق ، اکرم ،راشد، رفیق لٹ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتوں کے دوران میگھہ آڑا کی رہائشی رضیہ بی بی کے گھر سے 42لاکھ 70ہزار روپے مالیت کے زیورات،نقد ی و دیگر اشیاء،غنی پارک کے قاسم علی کے گھر سے سات لاکھ روپے کا مال و زر،علی پور سیداں کے محمد اقبال کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کامتفرق سامان،فروکہ کے کاشف اقبال کے گھر سے سوا چار لاکھ روپے مالیت کے سپیئر پارٹس،بلاک نمبر21کے محمد رفیق کی د وکان سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان،بھلوال کے محمد اکرم ،49شمالی کے راشد حسین ،اقبال کالونی کے محمد رفیق کی دوکانوں سے بھی دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان ،52شمالی میں بریگیڈئیر (ر) ظل حسنین کے فارم سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری،کوٹفرید مرکزی قبرستان کے باہر سے ذیشان حیدر،عثمان ٹاؤن سے فخر حیات،سیال موڑ سے انصر اقبال،رتو کالا سے مدثر اقبال،90جنوبی سے محمد حسنین ،مدینہ کالونی سے ندیم شہزاد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں جبکہ ٹاہلی چوک میں خریداری کے دوران محمد شبیرکو نامعلو م جیب تراش نے قیمتی موبائل سے محروم کر دیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں