4 بچوں کی بیوہ ماں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 4 بچوں کی بیوہ ماں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔
، بتایا جاتا ہے کہ اسلم کالونی سلا نوالی کی رہائشی مسماۃ(س)بی بی کا شوہر تین ماہ قبل وفات پا گیا تھا خاتون کے 4 بچوں میں سے دو لڑکے معذور ہیں گزشتہ روز41 شمالی کا رہائشی ملزم ذوالفقار خاتون کے گھر زبردستی داخل ہوا اور زیادتی کرنا شروع کر دی،خاتون کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔