کسی بھی محکمے میں کوئی مینول درخواست وصول نہ کرنے کی ہدایت

 کسی بھی محکمے میں کوئی مینول  درخواست وصول نہ کرنے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ای بز پورٹل کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے دوران واضح کیا کہ اب کسی بھی محکمے میں کوئی مینول درخواست وصول نہیں کی جائے گی اور ای بیز پورٹل سے متعلق آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے۔

انہوں نے بلڈنگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کا مکمل وزٹ کریں بغیر نقشہ تعمیر ہونے والی عمارتوں کے خلاف فوری کارروائی کریں،ای بزپورٹل پر پیشرفت کے حوالے سے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرگودہا ڈویڑن میں اب تک مختلف محکموں کو 238 درخواستیں مو صول ہوئی ہیں، جن میں سے 162 منظور، 17 مسترد جبکہ بقیہ زیرِ عمل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں