صوبائی محتسب کے کنسلٹنٹ ممتاز احمد دیو کی کھلی کچہری،شکایات سنیں،احکامات جاری

صوبائی محتسب کے کنسلٹنٹ ممتاز  احمد دیو کی کھلی کچہری،شکایات  سنیں،احکامات جاری

بھلوال (نمائندہ دنیا) صوبائی محتسب پنجاب کے ویژن کے مطابق کنسلٹنٹ سرگودھا چوہدری ممتاز احمد دیو نے میونسپل کمیٹی بھلوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی شکایات اور درخواستیں پیش کیں جنہیں سن کر متعلقہ محکموں کو فوری احکامات جاری کیے گئے ۔چوہدری ممتاز احمد دیو نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت اور منصفانہ حل ادارہ محتسب پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں