جڑانوالہ : خسرہ و روبیلا کی مہم 17 تا 29 نومبر جاری رہے گی
فیلڈ سٹاف گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گا:رنگزیب گورائیہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ کی زیر نگرانی جڑانوالہ میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے قومی مہم 17 تا 29 نومبر جاری رہے گی۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ و روبیلا کے حفاظتی ٹیکے مفت لگائے جائیں گے۔ اس مہم کا مقصد بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے محفوظ بنانا ہے ۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قریبی ویکسی نیشن سینٹر یا ٹیم کے پاس لازمی لے جائیں تاکہ حفاظتی ٹیکے لگ سکیں اور بچے خسرہ و روبیلا جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ یہ مہم سکولوں، ہسپتالوں اور مختلف صحت مراکز میں بھی جاری رہے گی اور فیلڈ سٹاف گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گا۔