محکموں کو د ئیے اہداف پر عملدرآمد پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

 محکموں کو د ئیے اہداف پر عملدرآمد پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

میلہ منڈی گراؤنڈ کی صفائی کا خاص انتظام ، مین گیٹ پر بورڈ لگانے کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کو دیے گئے ہدایات پر ایک ہفتے کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ۔کمشنر نے سی ای او ضلع کونسل کو ہدایت کی کہ میلہ منڈی گراؤنڈ کی صفائی کا خاص انتظام کیا جائے اور گراؤنڈ کے مین گیٹ پر بورڈ نصب کیا جائے تاکہ بچوں کے لیے کھیل کود کی سہولیات بہتر بنائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میلہ منڈی گراؤنڈ ضلع کونسل کا اثاثہ ہے اور اس کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین نے وزیراعلی پنجاب کے خصوصی انیشیٹو \"سٹی بیوٹیفکیشن\" کے منصوبے کی پیشرفت پر بریفنگ د ی۔کمشنر نے تمام ٹائم لائنز طلب کر لیں تاکہ منصوبے کی نگرانی موثر طور پر کی جا سکے ۔

فوڈ اتھارٹی نے آگاہ کیا کہ پچھلے ہفتے چھ بڑے ریڈ کیے گئے اور چھ ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایم ڈی واسا نے لاری اڈا روڈ پر نجی ہسپتال کی طرف سے سیوریج سسٹم کی بندش اور ایکشن سے متعلقہ رپورٹ پیش کی، ایم ڈی پی ایچ اے محمد ارشد نے بتایا کہ بلاک ایکس پارک کی بحالی جاری ہے ، جہاں ایک ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اور اس میں سے 3 سو پودے لگائے جا چکے ہیں۔ پیرا اور ایم او ار نے گزشتہ ہفتے بلاک نمبر 8 میں کمرشل ایریا میں تجاوزات کے خلاف کیے گئے آپریشن کی تفصیل پیش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں