گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شاہ پورسٹی میں 2کلاس رومز کا افتتاح
شاہ پور صدر(نامہ نگار ) پنجاب حکومت تعلیم کے فروغ اور طلباء و طالبات کو زیادہ زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اسی سلسلے میں تحصیل شاہ پور کو مسنگ فیسلٹیز کی مد میں سات کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔۔۔
یہ بات پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد عاصم شیر میکن نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شاہ پورسٹی میں کلاس دو عدد رومز کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کو ترقی کا بنیادی ستون سمجھتی ہے اور اسی مقصد کے تحت صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے سکول بحالی و تعمیراتی پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے تحت ہزاروں کلاس رومز کو محفوظ، روشن اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے ۔