مقامی اسکول میں نوعمر طالبات کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد

 مقامی اسکول میں نوعمر طالبات  کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد

کالاباغ ( نمائندہ دنیا)میانوالی میں پوٹھوہار آرگنائزیشن ایڈووکیسی نے اپنے شراکتی ادارے نور ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن ماڑی انڈس کے تعاون سے مقامی اسکول میں نوعمر طالبات کے لیے آگاہی سیشن منعقد کیا۔۔۔

چھٹی سے آٹھویں جماعت کی تقریباً 80 طالبات اور ان کے اساتذہ نے اس سیشن میں شرکت کی، جس کا مقصد بچیوں کو صحت، صفائی اور غذایت کے حوالے سے درست معلومات فراہم کرنا تھا۔سیشن کی رہنمائی نور ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن ماڑی انڈس کی صدر مختیار شاہین اور مریم نواز ہیلتھ کلینک ماڑی انڈس کی سینئر ایل ایچ وی عابدہ نورین نے مشترکہ طور پر کی۔دونوں ماہرین نے طالبات کے مسائل سے متعلق سوالات کے تسلی بخش جوابات فراہم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں