ٹریفک قوانین توڑنے والوں کیخلاف ایکشن،ڈسپلن بہتر ہوگیا

ٹریفک قوانین توڑنے والوں کیخلاف ایکشن،ڈسپلن بہتر ہوگیا

لاری اڈہ اور ضلع کونسل موڑ پر آگاہی والے پینا فلیکس بھی نصب کر د ئیے گئے

میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، آئی جی پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان انور، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طیب علی شاہ نے بتایا کہ ترمیم شدہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے پنجاب بھر میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں ٹریفک ڈسپلن میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور شہری قانون پر عمل درآمد کرتے نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔شہریوں کی آگاہی کے لیے شہر کے اہم مقامات جیسے وتہ خیل چوک، جہاز چوک، لاری اڈہ اور ضلع کونسل موڑ پر آگاہی والے پینا فلیکس بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں