ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی اسسٹنٹ کمشنروں سے ملاقات
سرکاری محکموں سربراہان سے بھی ملاقات کی ،اہم امورپر تفصیلی تبادلہ خیالتمام تحصیلوں کے دورے کریں،عوامی مسائل کے حل کا جائزہ لیں،ڈی سی
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور سرکاری محکمہ جات کے سربراہان سے تعارفی ملاقات کی۔اس موقع پرضلع بھر میں عوامی سہولیات کی فراہمی،فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی اور انتظامی امور کی بہتری سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چاروں تحصیلوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز اپنے فرائض کامل احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔سرکاری دفاتر میں دیانتداری اور میرٹ کے فروغ سمیت پبلک سروس ڈلیوری سسٹم کی بہتری ے حوالہ سے کڑی نظر رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام تحصیلوں میں اچانک دورے کرکے انتظامی امور،پبلک سروس ڈلیوری اور عوامی مسائل کے حل کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔