اسرائیلی حملے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں، بلال طارق
جوہرآباد (نمائندہ دنیا)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم اور ممتاز مائنز اونر میاں بلال طارق نے جمہوریہ شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوشش ہیں۔۔۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کی خودمختاری کی بار بار خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ عالمی برادری تمام متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے تاکہ شامی عوام کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ ممکن ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے حملے خطے میں دیرپا امن کی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں مؤثر کردار ادا کرے ۔