ستھرا پنجاب ،اے سی عیسیٰ خیل کا یونین کونسل کلونوالہ کا دورہ
تمام گلی محلوں کو کوڑا کرکٹ سے مکمل طور پر صاف رکھا جائے ،غلام مرتضیٰ
میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ نے یونین کونسل کلونوالہ میں صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ تمام گلی محلوں کو کوڑا کرکٹ سے مکمل طور پر صاف رکھا جائے ۔اے سی نے مزید کہا کہ کوڑا اٹھانے والے ٹرک ایس او پیز کے مطابق کور کیے جائیں اور تمام فیلڈ سٹاف کی باقاعدہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ۔