یونیورسٹی آف میانوالی میں رضاکار ڈے کے حوالے سے سیمینار

 یونیورسٹی آف میانوالی میں رضاکار ڈے کے حوالے سے سیمینار

میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہوم سیکرٹری پنجاب احمد جاوید قاضی اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس میانوالی کی زیر نگرانی یونیورسٹی آف میانوالی میں انٹرنیشنل رضاکار ڈے کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔۔۔

اس موقع پر ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر عارف اور رجسٹرار یونیورسٹی رانا عبدالماجد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔خطاب میں مقررین نے طلباء سے کہا کہ شہری دفاع میں بطور رضاکار زیادہ سے زیادہ شمولیت اختیار کریں ۔بعد ازاں سول ڈیفنس آفیسر شاہد پرویز اور دیگر عہدیداران نے رضاکاروں کو تنظیم شہری دفاع کے کردار اور خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں