عوام کا جنرل عاصم منیر کی بطور سی ڈی ایف تعیناتی کا خیر مقدم
پی ٹی آئی کی امیدیں دم توڑ جائینگی ، فتنہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا، ردعمل
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آ ف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر عوام نے خیر مقدم اور تبصرہ کرتے ہوئے حکیم مختار انجم نے کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی سے تحریک انصاف کی امیدیں دم توڑ جائیں گی اور ملک مستحکم ہو گا سابق کونسلر رانا افتخار بابو نے کہا کہ اس نوٹیفیکشن سے جہاں پی ٹی آئی کو اعتراض ہو گا وہاں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا ہمیشہ کے لئے پتہ کٹ گیا ہے مسلم لیگ ن کے تحصیل راہنما رانا عبدالغفار نے کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آخری سانسیں لے رہی ہے اس نوٹیفکیشن سے عمران خان کو جہاں پہنچنا تھا پہنچ چکا ہے پی ٹی آئی اپنی موت آپ مر جائے گی اور یہ فتنہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا، رانا نزاکت علی نے کہا کہ پہلے بھی آرمی چیفس کی مدت ملازمت میں توسع ہوتی رہی ہے یہ روٹین کی کاروائی ہے اﷲ کرے اس فیصلے سے پاکستان مذید مستحکم ہو گا۔