ٹیوٹا سکل جاب فیئر آج گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میانوالی میں ہوگا
میانوالی (نامہ نگار)ٹیوٹا کے زیر اہتمام آج ٹیوٹا سکل جاب فیئر 2025 گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میانوالی میں منعقد کیا جائے گا۔۔۔
تقریب میں تقریباً 1000 ہنر مند نوجوان پاس آؤٹس اور 20 سے زائد مختلف تکنیکی ٹریڈز کے امیدوار شرکت کرینگے۔ایونٹ میں انڈسٹری کے نمائندگان موجودہ و آئندہ آسامیوں کیلئے موزوں امیدواروں کا ڈیٹا جمع کریں گے ۔اور روزگار کے مواقع سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ۔جاب فیئر کا مقصد تربیت یافتہ نوجوانوں کو صنعتی اداروں سے جوڑ کر بہتر روزگار فراہم کرنا اور انڈسٹریانسٹی ٹیوٹ رابطہ کو مضبوط بنانا ہے ۔