ضلع خوشاب میں ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کا عوام کی جانب سے خیر مقدم
جوہرآباد (نمائندہ دنیا) ضلع خوشاب کے مکینوں نے ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام قرار دیا ہے۔۔۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خوشاب وہ منفرد ضلع ہے جہاں صحرائی، میدانی، پہاڑی اور دریائی تمام زمینی خدوخال موجود ہیں، مگر ہر دور حکومت میں اس کی تاریخی و ثقافتی حیثیت کو نظرانداز کیا جاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ جوہرآباد و قائدآباد جیسے جدید طرز پر بسائے گئے شہروں اور وادی سون جیسے قدرتی حسن سے مالامال علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے پنجاب کے خوبصورت ترین مقامات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔