پروگریسو گروپ و ینگ ڈاکٹرز الائنس الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گا، ڈاکٹر محمود احمد زبیری
جوہرآباد (نمائندہ دنیا) پی ایم اے خوشاب کے سالانہ انتخابات میں پروگریسو گروپ اور ینگ ڈاکٹر الائنس کے امیدوار ڈاکٹر محمود احمد زبیری نے کہا ہے کہ۔۔۔
گزشتہ سال ہونے والے کسی بھی معاہدے میں ان کا گروپ فریق نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے کسی معاہدے پر دستخط کیے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال بھی ان کا گروپ اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ہمیشہ ان پر اعتماد کیا ہے اور توقع ہے کہ اس بار بھی ڈاکٹر برادری مکمل اعتماد کا اظہار کرے گی۔