ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 42مقدمات درج
138 گاڑیاں تھانوں میں بند، 356 چالان،15لاکھ48ہزار جرمانے
میانوالی (نامہ نگار)ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میانوالی پولیس نے کندیاں، پپلاں، داودخیل، واں بھچراں اور نواحی علاقوں میں 42 مقدمات درج کیے ، 138 گاڑیاں تھانوں میں بند کیں جبکہ 356 چالان کرتے ہوئے 15 لاکھ 48 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے ۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قابل قبول نہیں، ہر صورت قانون کی پاسداری کرائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ قانون پر عمل کریں اور خود کو مالی نقصان سے بچائیں۔