اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کی  زیر صدارت ڈسٹرکٹ آرمڈ  سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیااﷲ کی زیر صدارت ضلع کونسل جوہرآباد میں منقعد ہوا۔

 اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈخوشاب محمداسلم،میجر(ر)حبیب اﷲ،ڈی ایس پی ذوالفقاراحمد ،محکمہ نادرا،لوکل گورنمنٹ ،ویلفیئر ودیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ محمد اسلم نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کو بریف کیا ڈپٹی ڈائریکٹر سولجر بورڈ نے مسلح افواج کے ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل اور حل کے لئے ایجنڈا بھی پیش کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں