ڈرائیور بھرتی نہ ہوئے ،کروڑوں کی گاڑیاں خریدلی گئیں

ڈرائیور بھرتی نہ ہوئے ،کروڑوں کی گاڑیاں خریدلی گئیں

واسا، ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی اور ڈسٹرکٹ کونسل کی گاڑیاں خراب ہونیکا خدشہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی ناقص منصوبہ بندی ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کے فنڈ ز سے واسا، ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی اور ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے خریدی جانیوالی کروڑوں روپے گاڑیاں روڈ پر آنے سے قبل ہی خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ذرائع کے مطابق حکومت نے ان گاڑیوں کے چلانے کے لیے ڈرائیور بھرتی کرنے کی منظوری نہیں دی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل میں سیوریج سسٹم نہ ہونے کے برابر ہے جس وجہ سے ان گاڑیوں کا ڈسٹرکٹ کونسل کو ان گاڑیوں سے اتنا فائدہ نہیں ہوگا اورجن گاڑیوں کو واسا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کیا جارہا ہے مگر انکے پاس ڈرائیور نہیں ہے اناڑی ملازمین کے چلانے سے یہ گاڑیاں جلد خراب ہوسکتی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار مناسب حکمت عملی اپنا کر دستیاب وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنائیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں