اٹلی میں مقیم شہری کی اہلیہ سے سادہ کاغذات پر انگوٹھے لگوا لئے

اٹلی میں مقیم شہری کی اہلیہ سے سادہ کاغذات پر انگوٹھے لگوا لئے

مختار کالونی میں احسان وغیرہ غلام حسنین کے گھر جاگھسے ،مقدمہ درج کر لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی مختار کالونی میں احسان وغیرہ نے اٹلی میں مقیم غلام حسنین کے گھر میں داخل ہو کر اس کی بیوی مسماۃ عروج فاطمہ کو ہراساں کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے خاوند سے ہمارا لین دین کا معاملہ ہے ملزمان نے خاتون سے زبردستی مکان نام لکھوانے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور سفید کاغذات پر انگوٹھے لگوا لیے متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان کا ان سے کسی قسم کا کوئی لین دین نہیں وہ زبردستی رقم ہتھیانا چاہتے ہیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں