میانوالی کے کے مختلف علاقوں میں کومبنگ سرچ آپریشنز

میانوالی کے کے مختلف علاقوں میں کومبنگ سرچ آپریشنز

میانوالی (نامہ نگار )میانوالی پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی زیر صدارت میانوالی پولیس کی جانب سے حالیہ ملکی حالات کے پیش نظر شر پسند عناصر اور کالعدم جماعت کے کارکنان کی گرفتاریوں اور ضلع بھر میں لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔میانوالی پولیس نے ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی دیگر حساس اداروں کے ساتھ ملکر تھانہ سٹی، ہرنولی، موسیٰ خیل، موچھ، عیسیٰ خیل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں