ڈپٹی کمشنر خوشاب نے شہریوں کے مسائل سنے ، احکامات جاری

ڈپٹی کمشنر خوشاب نے شہریوں کے مسائل سنے ، احکامات جاری

ڈپٹی کمشنر خوشاب نے شہریوں کے مسائل سنے ، احکامات جاری ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں، جہانزیب حسین لابر

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے شہریوں کے مسائل سنے اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات صادر کیے اس موقع پر درخواست گزار سائلین موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر نے کہا کہ ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، شہری بلا جھجک اپنے مسائل بیان کریں اور سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر آفس میں آنے والے سائلین کے مسائل ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے خود سنے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں