گورنمنٹ سکول سے پنکھے اور ایل ای ڈی چوری، مقدمہ درج
شاہ پور (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نواب پور سے نامعلوم چور پنکھے ، ایل ای ڈی اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔
سکول کی ہیڈ مسٹریس آسیہ پروین نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں سکول میں داخل ہوئے اور تقریباً 39 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔