بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو حوالات میں بند کر دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔
جو مین شاہراہ پر گاڑی چلاتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔