خاتون سمیت 2افراد پر تشدد،مقدمات درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات کے دوران 154شمالی میں صغراں کو مختار نے ساتھیوں کے ہمراہ شاہرائے عام پر روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، صغراں نے اپنی بیٹی کے خرچہ کا دعویٰ مختار کے بیٹے سرفرا ز کیخلاف عدالت میں دائر کیا۔
جس پر ملزمان نے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا،جبکہ 74شمالی میں رشتہ کے تنازعہ پر احمد نواز وغیرہ نے محمد حفیظ کو راستہ میں روک کر ہنٹر اور سوٹے مار کر لہولہا ن کر دیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔