لاکھوں کی چوریاں اور ڈکیتی ،مقدما ت درج کر لئے گئے

لاکھوں کی چوریاں اور ڈکیتی ،مقدما ت درج کر لئے گئے

ڈاکوئوں نے خضر حیات سے موٹر سائیکل چھین لی ،سرکاری سکول میں چوری دکان سے 4لاکھ کے ڈبہ بند فون غائب،2حویلیوں میں وارداتیں،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران رکھ فتح والا کے قریب دو نامعلوم ڈاکوگن پوائنٹ پر خضر حیات سے موٹرسائیکل چھین کر لے گئے ،جبکہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نواب پور سے نامعلوم افراد بھاری مالیت کا سامان اور چھتوں سے پنکھے تک اتار کر لے گئے ،اقبال کالونی کے افتخار احمد کی دوکان سے 4لاکھ روپے مالیتی موبل آئل کے 150ڈبے ،46شمالی کے عامر شہزاد اور 86شمالی کے شاہ نوا ز کی حویلیوں سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان،سونی پورہ کے نعیم اشرف کے کریانہ سٹور سے بھاری مالیت کا گھی، گڑسگریٹس و دیگر اشیاء،اسی طرح شاہ پور کے محمد عثمان،ریاض الخطیب کالونی کے محمد یوسف کی دوکانوں سے بھی قیمتی سامان و نقدی ،ماڈل ٹاؤن کے فرحان کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا متفرق سامان،لاری اڈا سے علی رضا کا رکشہ ،آ سی کالونی سے زین العابدین ،منظور ٹاؤن سے دانیال حمید کی موٹرسائیکلیں ، 21شمالی کے عطاء محمد اوربچہ کلاں کے محمد ارشد کے ڈیروں سے 10لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں