گودام مالکان تاجر کی ڈیڑھ کروڑ کی چینی اور گھی ہڑپ کر گئے
گودام مالکان تاجر کی ڈیڑھ کروڑ کی چینی اور گھی ہڑپ کر گئےبلال نے ناصر اور عبداﷲ وغیرہ چار افراد کے گودام میں چینی گھی رکھوایا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گودام مالکان نے تاجر کی ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چینی اور گھی ہڑپ کر لیا،مراد آباد کالونی کے رہائش اور ریل بازار کے تاجر بلال نے ناصر اور عبداﷲ وغیرہ چار افراد کے گودام میں 1کروڑ56لاکھ 60ہزار روپے مالیت کی 1400بوری چینی،800پیٹی گھی،امانتاً رکھوائے اور کہا کہ جب ضرورت ہو گی تو لے لوں گا تاہم بعدازاں مذکورہ افراد نے بد دیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مال واپس کرنے سے انکار کر دیا ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔