جائیداد کا تنازع،کلہاڑی کے وار سے بھائی اور بھابی زخمی
جائیداد کا تنازع،کلہاڑی کے وار سے بھائی اور بھابی زخمی عنصر عباس مکان پر قبضہ کرنا چاہتا تھا،نصر عباس اور ثمینہ پر وار کر کے فرار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جان محمد والا میں جائیداد کی تقسیم کے تنازعہ پر عنصر عباس نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کلہاڑی اور سوٹے سے حملہ کر کے اپنے بھائی نصر عباس اور بھابھی ثمینہ بی بی کو مضروب کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، متاثرہ میاں بیوی نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان ہماری ملکیت میں آنیوالا مکا ن زبردستی خالی کروانا چاہتے ہیں جس پر پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔