ٹریفک پولیس کا آگاہی پروگرام طلبہ میں روڈ سیفٹی شعور اجاگر

ٹریفک پولیس کا آگاہی پروگرام  طلبہ میں روڈ سیفٹی شعور اجاگر

خوشاب (نمائندہ دُنیا) ٹریفک پولیس خوشاب کی جانب سے پاکستان لا کالج خوشاب میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں انچارج ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ اسسٹنٹ سب انسپکٹر طارق نعیم نے طلبہ و طالبات کو روڈ سیفٹی سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ کم عمر افراد کا موٹر سائیکل چلانا نہ صرف خطرناک بلکہ قانوناً جرم ہے ۔ 18 سال سے زائد عمر کے افراد پولیس خدمت مراکز سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ سڑک عبور کرتے وقت دائیں بائیں دیکھیں اور ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ اس موقع پر ٹریفک قوانین پر مبنی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں