3 کلاشنکوف اور 210گولیاں برآمد،3ملزموں کیخلاف مقدمات درج

 3 کلاشنکوف اور 210گولیاں  برآمد،3ملزموں کیخلاف مقدمات درج

میانوالی (نامہ نگار) تھانہ صدر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر کے 3 کلاشنکوف، 12 میگزین اور 210گولیاں برآمد کر لیں۔

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر دوران چیکنگ سلیم اللہ، سہیل خان اور وقاص کو گرفتار کیا۔

دریافت پر تینوں ملزمان اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے ۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں