شیریں گل کا آر ایچ سی کا دورہ، غیر حاضری پر شوکاز نوٹس
شیریں گل کا آر ایچ سی کا دورہ، غیر حاضری پر شوکاز نوٹس اسسٹنٹ کمشنر میڈیکل آفیسر علی حسن ، وارڈ مینیجر دانیال کی غیرحاضری پر برہم
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا شیریں گل نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر رورل ہیلتھ سینٹر چک نمبر 75 جنوبی کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد گل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ دورے کا مقصد عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لینا تھا۔معائنہ کے دوران میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی حسن اور وارڈ مینیجر دانیال غیر حاضر پائے گئے ، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہیلتھ سینٹر کی عمارت تاحال متعلقہ محکمہ کے حوالے نہیں کی گئی، جبکہ صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش اور بجلی کے بیک اپ کا کوئی انتظام موجود نہیں۔ تاہم اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب ہے اور ای پی آئی سروسز تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے میڈیکل آفیسر اور وارڈ مینیجر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی شنوائی کے احکامات صادر کر دیے