ایس پی انوسٹی گیشن کا تفتیشی افسروں کے کارکردگی جائزہ اجلاس

ایس پی انوسٹی گیشن کا تفتیشی افسروں کے کارکردگی جائزہ اجلاس

ایس پی انوسٹی گیشن کا تفتیشی افسروں کے کارکردگی جائزہ اجلاسسنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ پر جلد از جلد مکمل کر کے چالان جمع کروانے کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ نے ایس ڈی پی او آفس بھلوال اور کوٹمومن میں متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محران کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تھانہ بھلوال سٹی، بھلوال صدر، پھلروان، ساہیوال، ترکھانوالہ، سلانوالی، شاہ نکڈر، شاہ پور سٹی، شاہ پور صدر، جھاوریاں، میلہ، کوٹمومن، مڈھ رانجھا اور لکسیاں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ چھ سرکلز کے ایس ڈی پی اوز بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور انہیں ہدایت دی کہ سنگین مقدمات جیسے قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی تفتیش میرٹ پر جلد از جلد مکمل کی جائے اور چالان عدالتوں میں جمع کرایا جائے ۔ انہوں نے مجرمانِ اشتہاری اور عدالتی مفروروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور فوری گرفتاری کا ہدف بھی دیا۔ایس پی عمران عباس چدھڑ نے کہا کہ تفتیش میں غفلت یا جانبداری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں