پابندی کے باوجود جی ٹی روڈز پر چنگ چی رکشوں کی بھرمار
پابندی کے باوجود جی ٹی روڈز پر چنگ چی رکشوں کی بھرمار پٹرولنگ پولیس حکومتی پابندی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو چکی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) متعلقہ اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پابندی کے باوجود جی ٹی روڈز پر چنگ چی رکشے رواں دواں ہیں، جس سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔ حکومت نے جی ٹی روڈز اور سلو موونگ ٹریفک پر پابندی عائد کی ہوئی ہے کیونکہ یہ حادثات کے زیادہ خطرے کا سبب بنتے ہیں، تاہم سرگودھا، خوشاب روڈ، لاہور روڈ، بھلوال روڈ، فیصل آباد روڈ اور سلانوالی روڈ پر چنگ چی رکشوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس صورتحال کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، جبکہ پٹرولنگ پولیس، ٹریفک پولیس اور سیکرٹری آر ٹی اے حکومتی پابندی پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔