دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں لوٹ مار

دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف  وارداتوں میں لوٹ مار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین ،پراپرٹی و گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے محلہ باغ عمر کے کاشف سے عبداحنان نے 19لاکھ روپے۔۔۔۔

 ،104جنوبی کے آصف سے طاہر ظہور نے 22لاکھ روپے ،118جنوبی کے محمد انور سے سلیم اﷲ نے 5لاکھ روپے ،پھلروان کے اسرار احمد سے حمزہ طارق نے 25لاکھ روپے ،64جنوبی کے کاشف سے فوزیہ اور اسکے شوہر ساجد نے 20لاکھ روپے ،مختار کالونی کے وحید شہزاد سے ناصر محمود نے ساڑھے 6لاکھ روپے ،استقلال آباد کے تنویر احمد سے علی رضا نے 3لاکھ 80ہزار روپے ہتھیا لئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں