موچھ میں پتنگ فروش گرفتار، 115 پتنگیں،کیمیکل ڈور برآمد

موچھ میں پتنگ فروش گرفتار، 115 پتنگیں،کیمیکل ڈور برآمد

موچھ میں پتنگ فروش گرفتار، 115 پتنگیں،کیمیکل ڈور برآمد پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ، بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی: پو لیس حکام

موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر پتنگ فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران تھانہ موچھ پولیس نے ایک پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ موچھ انسپکٹر ساجد خان اور ان کی ٹیم نے دورانِ چیکنگ طاہر نواز ولد محمد نواز، سکنہ محلہ عالم خان خیل موچھ سے 115 عدد پتنگیں اور 4 عدد کیمیکل ڈور برآمد کر لیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ موچھ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں