ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، لاکھوں روپے لوٹ لئے
ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ، لاکھوں روپے لوٹ لئے زیورات، فون، اشیائے خورونوش اور زرعی و مویشی مصنوعات چھین لی گئیں
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ضلع سرگودھا کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، قیمتی زیورات، موبائل فون، اشیائے خورونوش اور زرعی و مویشی کی مصنوعات چھین لی گئی ہیں۔ 8 شمالی کے قریب شاہ رکن عالم اور بھیرہ کے قریب غلام قمر و کزن سے نامعلوم ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ۔ 82 شمالی کے رمضان، محمدیہ کالونی کے عثمان، چاہ ملک والا کے ذوالقرنین اور ٹھٹی یارو جاگیر کے اشرف کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی۔ ڈیرہ جدید کے سعد، کچی آبادی ڈیرہ سائیں جمال روڈ کے عدنان اور صدیق آباد کے سیف اللہ کی دکانوں سے اشیائے خورونوش اور بیٹریاں چوری ہوئیں۔ ککے والا کے محمد یار کے رقبے سے زرعی مشینری، عاقل شاہ کے ظفر حیات کے فارم سے 10 لاکھ روپے کی مچھلی چرا لی گئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔