تحصیل کمپلیکس بھیرہ کی جامع مسجد کی توسیع مکمل، افتتاح
تحصیل کمپلیکس بھیرہ کی جامع مسجد کی توسیع مکمل، افتتاحتوسیعی منصوبہ سابق اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سجاد محمود بابر نے مکمل کر وایا
بھیرہ (نامہ نگار )تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں واقع جامع مسجد کی توسیع کا کام مکمل ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھیرہ محمد سجاد قاسم نے مسجد کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر، سابق اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سجاد محمود بابر، بھیرہ بار کے بانی و لیگل ایڈوائزر میونسپل کمیٹی مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، صدر بار ایسوسی ایشن مہر حبیب نواز وینس ایڈووکیٹ، بار کے سابق صدور چودھری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ اور چودھری محمد انور بولا ایڈووکیٹ جبکہ سابق رکن ضلع کونسل سرگودھا راجہ مجاہد علی خان بکھر سمیت وکلا، محکمہ مال اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مسجد کا یہ توسیعی منصوبہ سابق اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سجاد محمود بابر نے اپنی اہلیہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے مختص رقم سے مکمل کروایا۔ منصوبے کے تحت مسجد کے صحن (تقریباً 6 مرلہ) پر چھت تعمیر کی گئی اور صحن میں ٹائلز لگائی گئیں۔ یہ منصوبہ ٹھیکیدار مہر محمد اقبال نے چار ماہ کی مدت میں مکمل کیا۔اس موقع پر مسجد کے خطیب ملک معراج اعوان نے عالمِ اسلام اور مملکتِ خداداد پاکستان کی سربلندی جبکہ مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔