زیر تعمیر منصوبوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

زیر تعمیر منصوبوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت

زیر تعمیر منصوبوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی :ڈپٹی کمشنر خو شاب

خوشاب (نمائندہ دنیا )ضلع خوشاب میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی اور ڈائریکٹر عمارات بھی شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں