ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے نئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے نئے  قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت

خوشاب (نمائندہ دنیا )ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر صدارت ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈی پی او نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق نئے ٹریفک قوانین پر سو فیصد عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں