مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط غیر قانونی، میاں بلال طارق

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط غیر  قانونی، میاں بلال طارق

خوشاب (نمائندہ دُنیا)مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم ضلع خوشاب، میاں بلال طارق نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے تسلط کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تقسیمِ برصغیر کے اصولوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کی تحریکِ مزاحمت کو نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ دنیا کے باضمیر افراد حق بجانب سمجھتے ہیں اور اقوامِ عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے پر فوری نوٹس لیں۔یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو منایا جانے والا یہ دن محض ایک رسم نہیں بلکہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھل کر اظہارِ یکجہتی کا موقع ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں