سیاسی عدم استحکام ملک اور قوم کے لیے نقصان دہ ہے ، جماعت اسلامی

 سیاسی عدم استحکام ملک اور قوم کے  لیے نقصان دہ ہے ، جماعت اسلامی

بھلوال (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ملک اور قوم کے لیے نقصان دہ ہے اور اس کے ساتھ معاشی استحکام پر بھی توجہ ضروری ہے ۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں حکومتی توجہ مخالفین کو کچلنے پر مرکوز ہے ، جس کی وجہ سے سیاسی اور معاشی حالات دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے حالیہ بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہاں قانون کی رٹ برقرار کرنے کی ضرورت ہے ، اس لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے تاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں