کمشنر کی زیر صدارت کیڈٹ کالج عیسی ٰخیل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر ڈویژن کے زیر صدارت کیڈٹ کالج عیسی ٰخیل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
کرنل ادم خان پرنسپل کیڈٹ کالج نے مختلف انتظامی اور مالیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل کے بارے میں اگاہ کیا ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ایجنڈا پر پیش کیے جانے والے مختلف مالیاتی امور کی منظوری دی کمشنر سرگودھا نے ڈپٹی کمشنر میانوالی کو خصوصی ہدایات جاری کی کہ کالج کو درپیش مسائل جو لوکل لیول پر حل کیے جا سکتے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔