مویشیوں کا چارہ کاٹتے میاں بیوی پر مخالفین کا تشدد
محمد نواز کو برہنہ کر دیا،پائوں کو ہاتھ لگوا ئے ،میاں بیوی کی ویڈیو بنالی عدنان ،رمضان،شاہد موقع سے فرار ہو گئے ،ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے 74 شمالی میں مویشیوں کا چارہ کاٹتے ہوئے میاں بیوی کو مخالفین نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس کے مطابق اسلحہ کے زور پر ملزمان نے تشدد کے دوران محمد نواز کونیم برہنہ کرکے اسکی دھوتی دور پھینک دی ملزمان نے متاثرہ شخص محمد نواز سے پاؤں اور داڑھی کو ہاتھ لگوائے ،میاں بیوی کی ویڈیو فلم بناتے رہے اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے عدنان رمضان اور شاہد نامی اشخاص کے خلاف بوڑھے میاں بیوی کومبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کرلیاپولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے مابین سابقہ دشمنی ہے اورملزمان کی تلاش جاری ہے ۔