جنوری میں 26 خطرناک گینگز گرفتار،2کروڑ کا مال برآمد
جنوری میں 26 خطرناک گینگز گرفتار،2کروڑ کا مال برآمد67ملزموں سے موٹر سائیکلیں،مویشی ،سولر پلیٹس،گھریلو سامان پکڑا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس کی ماہ جنوری خطرناک گینگز کے خلاف زبردست کاروائیاں، 2 کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد، 26 گینگ ممبران گرفتارکئے ، ترجمان ضلعی پولیس خرم اقبال کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی قیادت میں سرگودھا پولیس نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ماہ جنوری میں چوری، رہزنی، مویشی چوری، نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 26 خطر ناک گینگز کے 67 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مال مسروقہ کل مالیت 2 کروڑ روپے برآمد کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، مویشی، سولر پلیٹس، گھریلو سامان، طلائی زیورات، واٹر پمپ وغیرہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے ۔