کوٹ مومن میں ریلی میں آزادی کشمیر کے نعرے ،دعا کیساتھ اختتام پذیر
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوٹ مومن میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اختر ملک، تاجر تنظیموں کے نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی تھانہ چوک سے شروع ہو کر پرانی سبزی منڈی پر اختتام پذیر ہوئی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے ۔ مقررین نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد عالمی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے ریلی کے اختتام پر کشمیریوں کی آزادی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔