نجی و سرکاری تعلیمی ادار وں میں سکیورٹی کے امور نظر انداز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حساس ادارے کی طرف سے سو ل ایڈمنسٹریشن کو سکیورٹی آڈٹ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ بیشتر نجی و سرکاری تعلیمی ادارے نیشنل پلان آف ایکشن کے حوالے سے سکیورٹی امور پر توجہ نہیں دے رہے۔
جو تشویش کا باعث ہے ،اس حوالے سے قبل ازیں بھی واضح احکامات جاری کئے جا چکے ہیں ،جبکہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر سخت سکیورٹی خدشات پیدا ہو رہے ہیں ۔لہذا حکومتی ڈائریکشن کی روشنی میں اس امر کا فوری نوٹس لیا جانا از حد ضروری ہے ۔