کانسٹیبل محمودمظہر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پر وقارتقریب کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او محمدشہزاد آصف خان نے آر پی او آفس میں تعینات کانسٹیبل محمودمظہر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پر وقارتقریب کا انعقاد کیا۔
جس میں ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی لیگل افتخار احمد دیو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ موسٰی ،اے ڈی آئی جی محمد طارق ملک، ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات اور ڈی ایس پی آر آئی بی مہدی حسن شاہ سمیت دیگر عملہ نے شرکت کی۔آر پی او نے کانسٹیبل محمود مظہر کی 35 سالہ محکمانہ خدمات کو سراہا اور آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ دے کر رخصت کیا۔