فاطمہ جناح پارک بھیرہ کی تزئین و آرائش مکمل، ،اوپن ہو گیا

 فاطمہ جناح پارک بھیرہ کی تزئین و آرائش مکمل، ،اوپن ہو گیا

فاطمہ جناح پارک بھیرہ کی تزئین و آرائش مکمل، ،اوپن ہو گیا واکنگ ٹریک کی مرمت ،جدید لائٹنگ سسٹم نصب ،صفائی کے موثر انتظامات

بھیرہ (نامہ نگار)وفاقی وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے فاطمہ جناح پارک بھیرہ کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام شاندار انداز میں مکمل کر لیا گیا ہے ، جس کے بعد پارک کو باضابطہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پارک کی بحالی کے منصوبے کے تحت سبزہ زاروں کو بہتر بنایا گیا، واکنگ ٹریک کی مرمت کی گئی، جدید لائٹنگ سسٹم نصب کیا گیا اور صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے باعث پارک کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور شہریوں کو ایک خوشگوار تفریحی ماحول میسر آیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں