رمضان المبارک کی آمد ذخیرہ اندوزی شروع اشیاکی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ

رمضان المبارک کی آمد ذخیرہ اندوزی شروع اشیاکی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ

ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے لنگوٹ کس لئے ،100سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ، پرائس کنٹرول میکنزم کے قواعد و ضوابط سرکاری ریکارڈ مرتب کرنے تک محدود ہو کر رہ گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مقامی سطح پرمناسب عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے پرائس کنٹرول میکنزم کے قواعد و ضوابط سرکاری ریکارڈ مرتب کرنے تک محدود ہیں جبکہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر اشیاء کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ اور ان کی ذخیرہ اندوزی لمحہ فکریہ بن کر رہ گئی ہے ، ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ضلعی و ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹیوں کا ریگولر اجلاس نہیں بلایا جاتا،اوراشیاء کی قیمتوں کے تعین میں مہینوں غفلت برتنا معمول ہے ، جس کے باعث ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کو کھل کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کا موقع مل رہا ہے ،بالخصوص رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر موقع پرستوں نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیلئے لنگوٹ کس لئے ہیں، مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں اور مہنگائی کے خلاف جاری حکومتی احکامات پر حالیہ مہم بھی غیر موثر ثابت ہورہی ہے ،مزیدمختلف محکموں کے افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات ملنے کے بعد ان کی تعداد اب 100سے زائد ہے مگر کوئی بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریگولر کاروائی نہیں کرتا اور 80فیصد سے زائد مجسٹریٹس فعال ہی نہیں ہیں ،دوسری جانب صارفین نے مصنوعی مہنگائی کی مجموعی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر حکومتی گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں